اسلامی دنیا کوئز

Bookmark and Share

 

سوال:سب سے پہلے مصافحہ کس نے کیا ؟

جواب:  سب سے پہلے مصافحہ بادشاہ ذوالقرنین نے کیا۔

سوال:سب سے پہلے خادم کس قوم کے لئے بنائے گئے؟

جواب:  سب سے پہلے خادم بنی اسرائیل کے لئے بنائے گئے۔

سوال:سب سے پہلے معانقہ کس نے کیا؟

جواب:  سب سے پہلے معانقہ حضرت ابراہیم علیہ السلام نے کیا۔

سوال:نبیوں میں سب سے پہلے نبی کون ہیں؟

جواب:  نبیوں میں سب سے پہلے نبی حضرت آدم ؑہیں۔

سوال:رسولوں میں سب سے پہلے رسول کون ہیں؟

جواب:  رسولوں میں سب سے پہلے رسول حضرت نوح ؑہیں۔

سوال:حضرت آدم ؑ کی اولاد میں سب سے پہلے کس کو نبوت ملی؟

جواب:  حضرت آدم ؑ کی اولاد میں سب سے پہلے حضرت ادریس ؑکو نبوت ملی

سوال:بنی اسرائیل کے سب سے پہلے نبی کون ہیں؟

جواب:  بنی اسرائیل کے سب سے پہلے نبی حضرت موسیٰ علیہ السلام ہیں۔

سوال:مکۂ مکرمہ میں سب سے پہلے اذان کس نے دی؟

جواب:  مکۂ مکرمہ میں سب سے پہلے اذان حضرت خبیب بن عبدالرحمان ؓ نے دی۔

سوال:جمعہ میں پہلی اذان کا اضافہ کس نے کیا؟

جواب:  جمعہ میں پہلی اذان کا اضافہ حضرت عثمان رضی اللہ عنہ نے کیا۔

سوال:سب سے پہلے موذنوں کی تنخواہ کس نے مقرر کی ؟

جواب:  سب سے پہلے موذنوں کی تنخواہ حضرت عثمان رضی اللہ عنہ نے مقررکی۔

سوال:سب سے پہلے مسجد نبوی میں قالین کس نے بچھائی ؟

جواب:  سب سے پہلے مسجد نبوی میں حضرت عمر فاروق  ؓنے قالین بچھائی۔

سوال:سب سے پہلے مسجد نبوی میں عقیق پتھر کی کنکریاں کس نے ڈلوائیں؟

جواب:  سب سے پہلے مسجد نبوی میں ایسی کنکریاں حضرت عمر فاروق  ؓ نے ڈالیں۔

سوال:سب سے پہلے گول محراب کس نے بنوایا ؟

جواب:  سب سے پہلے گول محراب حضرت عمر بن عبدالعزیز رضی اللہ عنہ نے بنوایا۔

سوال:سب سے پہلے نماز میں بسم اللہ الرحمن الرحیم آہستہ کس نے کہا؟

جواب:  سب سے پہلے نماز میں بسم اللہ الرحمن الرحیم آہستہ سعید بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ نے کہا

سوال:سب سے پہلے مسجدوں کو آراستہ کس نے کیا؟

جواب:  سب سے پہلے مسجدوں کو آراستہ ولید بن عبدالملک مروان نے کیا۔

سوال:سب سے پہلے کس مسجد میں قرآن مجید کی تلاوت کی گئی؟

جواب:  سب سے پہلے مسجد بنی زریق میں قرآن مجید کی تلاوت کی گئی۔

سوال:سب سے پہلے مسجد کے اندر کس نے چراغ روشن کیا؟

جواب:  سب سے پہلے مسجد کے اندر تمیم داری رضی اللہ عنہ نے چراغ روشن کیا۔

سوال:مسجد کے قریب سب سے پہلے حجرہ کس نے بنایا؟

جواب:  مسجد کے قریب سب سے پہلے حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ نے حجرہ بنایا۔

سوال:دنیا میں سب سے پہلے کس کا انتقال ہوا؟

جواب:  دنیا میں سب سے پہلے حضرت آدم علیہ السلام کا انتقال ہوا۔

سوال:حضور صلی اللہ علیہ وسلم  کی اولاد میں سب سے پہلے کس کا انتقال ہوا؟

جواب:  حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی اولاد میں سب سے پہلے حضرت قاسم کا انتقال ہوا۔

سوال:سب سے پہلے کس کی قبرپر پانی چھڑکایا گیا؟

جواب:  سب سے پہلے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے صاحبزادے حضرت ابراہیم کی قبر پر پانی چھڑکایا گیا

سوال:سب سے پہلے جنت البقیع میں کس کو دفن کیا گیا؟

جواب:  سب سے پہلے جنت البقیع میں حضرت عثمان بن مظعون رضی اللہ عنہ کو دفن کیا گیا

سوال:سب سے پہلے اپنے گھر کے اندر کس کو دفن کیا گیا؟

جواب:  سب سے پہلے اپنے گھر کے اندر اشعث بن قیس رضی اللہ عنہ کو دفن کیا گیا۔

سوال:آپ ا کی نماز جنازہ سب سے پہلے کس نے پڑھی ؟

جواب:  آپ ا کی نماز جنازہ سب سے پہلے حضرت عباس بن عبدالمطلب ؓ نے پڑھی

سوال:سب سے پہلے لوگوں پر ٹیکس کس نے مقرر کیا؟

جواب:  سب سے پہلے لوگوں پر نمرود نے ٹیکس مقرر کیا۔

سوال:سب سے پہلے روزہ رکھنا کس نے شروع کیا؟

جواب:  سب سے پہلے روزہ رکھنا حضرت آدم ؑنے شروع کیا۔

سوال:سب سے پہلے رمضان المبارک کے نصف اخیر میں قنوت نازلہ کس نے پڑھی؟

جواب:  حضرت عمر بن خطاب ؓ نے سب سے پہلے ماہِ رمضان المبارک کے نصف اخیر میں قنوت نازلہ پڑھی۔

سوال:س سے پہلے بیت اللہ کا طواف کس نے کیا؟

جواب:سب سے پہلے بیت اللہ کا طواف فرشتوں نے کیا۔

سوال:سب سے پہلے صفا و مروہ کے درمیان چکر کس نے لگائے؟

جواب:  سب سے پہلے صفا و مروہ کے درمیان چکر حضرت ہاجرہ نے لگائے۔

سوال:سب سے پہلے رمی جمار کس نے کیا؟

جواب:  سب سے پہلے حضرت ابراہیم علیہ السلام نے رمی جمار کیا۔

سوال:سب سے پہلے رمی جمار میں آتے جاتے وقت سواری کا استعمال کس نے کیا؟

جواب:  سب سے پہلے رمی جمار میں سواری کا استعمال حضرت معاویہ بن ابی سفیان نے کیا

سوال:سب سے پہلے سمندری راستے سے کھانے کی اشیاء مصر سے مدینہ منورہ کون لے آئے؟

جواب:  سب سے پہلے سمندری راستے سے کھانے کی اشیاء مصر سے مدینہ حضرت عمرؓ لے آئے

سوال:سب سے پہلے دینار و درہم پر اپنا نام کس نے لکھا؟

جواب:  سب سے پہلے دینار و درہم پر اپنا نام خلیفہ ہارون الرشید نے لکھا۔

سوال:سب سے پہلے کھوٹے درہم کس نے بنائے؟

جواب:  سب سے پہلے کھوٹے درہم عبداللہ بن زیاد نے بنائے۔

سوال:حضور صلی اللہ علیہ وسلمنے سب سے پہلے کس خاتون سے نکاح فرمایا ؟

جواب:  حضور صلی اللہ علیہ وسلمنے سب سے پہلے حضرت خدیجہ ؓ سے نکاح فرمایا ۔

سوال:حضور صلی اللہ علیہ وسلمکے سب سے پہلے بیٹے کا نام کیا تھا؟

جواب:  حضور صلی اللہ علیہ وسلمکے سب سے پہلے بیٹے کا نام حضرت عبداللہ تھا۔

سوال:سب سے پہلے حضور صلی اللہ علیہ وسلمکی لڑکیوں میں کس کا نکاح ہوا ؟

جواب:  سب سے پہلے حضور صلی اللہ علیہ وسلمکی لڑکیوں میں حضرت زینب ؓ  کا نکاح ہوا۔

سوال:حضرت آدم ؑکے سب سے پہلے بیٹے کا نام کیا تھا؟

جواب:  حضرت آدم ؑکے سب سے پہلے بیٹے کا نام قابیل تھا۔

سوال:سب سے پہلے کس چیز کی پوجا کی گئی؟

جواب:  سب سے پہلے سرزمین بابل کے "ود" نامی بت کی پوجا کی گئی۔

سوال:سب سے پہلے کس عورت نے نبوت کا دعویٰ کیا؟

جواب:  سب سے پہلے سجاح بنت سوید نے نبوت کا دعویٰ کیا۔

سوال:سب سے پہلے کس نے مجرم کو سولی پر چڑھایا اور اس کے ہاتھ پیر کاٹے؟

جواب:  سب سے پہلے فرعون نے سولی پر چڑھایا اور ہاتھ پیر کاٹے۔

سوال:سب سے پہلے قید و بند کا طریقہ کس نے جاری کیا؟   

جواب:  سب سے پہلے نمرود نے قید و بند کا طریقہ جاری کیا۔

سوال:اسلام میں سب سے پہلے قید خانہ کس نے بنوایا ؟

جواب:  اسلام میں سب سے پہلے حضرت علی ؓ نے قید خانہ بنوایا۔

سوال:سب سے پہلے کشادہ آستین والا کرتہ کس نے پہنا ؟

جواب:  سب سے پہلے کشادہ آستین والا کرتہ بادشاہ مستعین باللہ نے پہنا۔

سوال:سب سے پہلے قاضی القضاۃ کا لقب کس کو دیا گیا؟

جواب:  سب سے پہلے قاضی القضاۃ کا لقب امام ابو یوسف ؒ  کو دیا گیا۔

سوال:اسلام میں سب سے پہلے سلطان کا لقب کس کو دیا گیا؟

جواب:  اسلام میں سب سے پہلے سلطان کا لقب محمود بن سبکتگین کو دیا گیا۔

سوال:سب سے پہلے مسلمان کون ہوئے؟

جواب:  مردوں میں سب سے پہلے حضرت ابوبکر صدیق  ؓ ، بچوں میں حضرت علیؓ ،

          عورتوں میں حضرت خدیجۃ الکبریٰ  ؓ اور غلاموں میں حضرت بلال حبشی ؓ  مسلمان ہوئے

سوال:انصار میں سب سے پہلے کون مسلمان ہوئے؟

جواب:انصار میں سب سے پہلے حضرت معاذ بن غفراء اور اسعد بن زرارہ ؓ مسلمان ہوئے

سوال:انصار میں سب سے پہلے کس گھر کے سارے لوگ ایک ساتھ مسلمان ہوئے؟

جواب:انصار میں سب سے پہلے دار بنی عبدالاشھل کے سارے مرد و عورت ایک ساتھ مسلمان ہوئے۔

سوال:سب سے پہلے قرآن جمع کرنے کا کام کس نے کیا ؟

جواب:سب سے پہلے قرآن جمع کرنے کا کام حضرت ابوبکر صدیق  ؓ نے کیا۔

سوال:سب سے پہلے قرآن مجید کا نام مصحف کس نے رکھا ؟

جواب:  سب سے پہلے قرآن مجید کا نام مصحف حضرت ابوبکر صدیق  ؓ نے رکھا۔

سوال:سب سے پہلے قرآن شریف پر نقطے کس نے لگائے؟

جواب:  سب سے پہلے قرآن شریف پر نقطے ابو الاسود نے لگائے۔

سوال:سب سے پہلے قرآن مجید کی طباعت کب اور کہاں ہوئی؟

جواب:  سب سے پہلے قرآن مجید کی طباعت ہیمبرگ کے مقام پر ۱۱۱۳ھ میں ہوئی،جس کا ایک نسخہ اب تک مصر کے کتب خانہ میں موجود ہے۔

سوال:تابعین میں سب سے پہلے کس کا انتقال ہوا؟

جواب:  تابعین میں سب سے پہلے ابو زید معمر بن زید کا انتقال ہوا۔

سوال:سب سے پہلے کوتوال کس نے بتایا؟

جواب:  سب سے پہلے کوتوال حضرت عمرو بن العاص نے بنایا۔

سوال :سب سے پہلے اصول فقہ پر کتاب کس نے لکھی؟

          جواب:سب سے پہلے اصول فقہ پر کتاب امام شافعی ؒ نے لکھی ۔